جمعه 15/نوامبر/2024

صحافتی پامالیوں میں‌اضافہ، 26 صحافی اسرائیلی جیلوں میں قید

منگل 10-نومبر-2020

فلسطین میں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے صحافتی حقوق کی پامالیوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 26 فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن قید ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کا پابند سلاسل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافتی آزادیوں کو پامال کر رہی ہے۔

بیان میں کمیٹی نے فلسطینی صحافیوں کی پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطین میں آزادی اظہار رائے پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ بیان میں اتوار کے روز سینیر صحافیہ بشریٰ الطویل کی گرفتاری اور متعدد صحافیوں کے نام نہاد عدالتی ٹرائل کی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے نابلس میں‌گھر واپسی کے دوران 27 سالہ سینیر صحافیہ بشریٰ‌ الطویل کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بشریٰ کو رواں سال 28 جولائی کو مسلسل 8 ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی