فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروںنے ایک فلسطینی بچے کو سڑک پر چلتے ہوئے گاڑی تلے روند کر شدید زخمی کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں کی ایک تیز رفتار گاڑی نے حارس کے مقام پر ایک چوک سے گذرنے والے فلسطینی بچے کو کچل ڈالا۔
مقامی طبی ذرائع کے مطابق بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے میںیہودی غنڈہ گردی روز کا معمول بن چکی ہے۔ صہیونی فوج کی سرپرستی میں آئے روز یہودی شرپسند فلسطینیوں پر حملے کرتے اور ان کی جان ومال کو نقصان پہنچاتے ہیں۔