جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا میں بائیڈن کی جیت، نیتن یاہو کی برطرفی کے لیے مظاہرے شروع

اتوار 8-نومبر-2020

امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی اور اسرائیل نواز ڈونلڈ ٹرمپ کی شرمناک شکست کے نتیجے کے بعد اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

عبرانی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کل ہفتے کے روز بیت المقدس میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں افراد نے احتجای مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں نیتن یاتھو کی برطرفی کے حق میں نعروں پر مشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے رہ نمائوں نے کہا کہ نیتن یاھو اور ان کی انتظامیہ کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے کوئی خاص اقدام نہیں کیا ہے۔

ٌخیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کواسرائیلی ریاست کا انتہائی وفادار قرار دیا جاتا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے کےدوران نیتن یاھو کے خلاف اسرائیل میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی