اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اہل سنت والجماعت کے تین علما کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں اہل سنت مسلک کے تین جید علما کرام کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس تین ممتاز علما ارومیہ شہر کے مرکزی مسجد کے امام اور خطیب علامہ ماموستا عبدالقادر البیضاوی، مغربی آذر بائیجان کی مرکزی جامع مسجد کے امام ماموستا حیدر المصطفوی السقزی، ایران کی اہل سنت افتا کونسل کے چیئرمین الحا محمد مصطفائی کے انتقال پر گہرا صدمہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تین جید علما کرام کی وفات پر حماس ایران میں اہل سنت والجماعت اور ایرانی قوم کے دکھ اور صدمے میں برابر کی شریک ہے۔