امریکا میں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو کامیابی کے لیے صرف چھ ووٹوں کی ضرورت ہے۔ فیصلہ کن ریاستوں میں سے کسی ایک نے بھی جوبائیڈن کی حمایت کی تو وہ کامیابی کے مزید قریب ہوجائیں گے۔
خبر رساں ادارئے ‘اے پی’ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اب تک مجموعی طور پر 264 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں آئندہ چند گھنٹوں کےدوران آنے والے نتائج میں صرف چھ ووٹوں کی ضرورت ہے۔
امریکی ریاست مشی گن نتائج کے حوالے سے فیصلہ کن ہوسکتی ہے۔ مغربی ریاست نیواڈا میں انہیں معمولی برتری حاصل ہے۔ انہیں مجموعی طورپر 270 ووٹوں کی حمایت درکار ہے۔ جوبائیڈن اس وقت 49 اعشاریہ 3 اور ڈونلڈ ٹرمپ 48 اعشاریہ 7 فی صد کے ساتھ جا رہے ہیں۔
نیواڈا سے بائیڈن کو چھ ووٹ درکار ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی ووٹوں کی تعداد 270 ہوجائے گی جب کہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت 214 ووٹ لے سکے ہیں۔
نیواڈا ریاست امریکی انتخابات میں فیصلہ کن ہوسکتی ہے۔
اس سے قبل جوبائیڈن جارجیا اور شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو شکست فاش دے چکے ہیں۔