چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل ‘جلبوع’ میں 43 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

بدھ 4-نومبر-2020

اسرائیل کی جلبوع جیل کے وارڈ 3 میں مزید 12 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد جیل میں قید کرونا کے فلسطینی مریضوں ‌کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی جیل جلبوع میں کرونا کے فلسطینی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق جلبوع جیل کے وارڈ نمبر 3 میں 90 فلسطینی قید ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس جیل میں قید فلسطینیوں‌کی تعداد 360 ہے جو چار مختلف بیرکوں میں پابند سلاسل ہیں۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ قیدیوں کو وبا سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جلبوع جیل میں مجموعی طور پر اب تک 43 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی