قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کے علاقے میں 11 فلسطینی خاندانوں کی ملکیتی درجنوں املاک مسمار کر دیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے گذشتہ روز شمالی وادی اردن میں فلسطینی عرب شہریوں کی رہائشی املاک کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ املاک مسماری آپریشن کے نتیجے میں درجنوں افراد بے گھر ہونے کے ساتھ کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔
دوسری طرف اس علاقے میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔