اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں مسلح حملے کو دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ معصوم اور پرامن لوگوں کے قتل کا اسلام میںکوئی جواز نہیں۔ یہ واقعہ امن بقائے بائے کے حوالے سے سنگین جرم ہے۔ حماس ویانا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کےساتھ مکمل یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے خود کو با خبر رکھنا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو صہیونی ریاست کی طرف سے منظم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
