جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا بے قابو ہوا تو غزہ میں مکمل لاک ڈاون کرنا پڑے گا: حکام

پیر 2-نومبر-2020

فلسطینی حکومت کے حکام کا کہنا ہےکہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے مگر فی الحال وبا قابو میں ہے۔ اگرغزہ میں کرونا کی وبا بے قابو ہوئی تو تمام علاقوں میں لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان سلامہ معروف نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف شعبوں کو کام کے لیے کھولنے کے نتیجے میں کرونا کی وبا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر وبا بے قابو ہونے کا اندیشہ ہوا تو غزہ کے تمام علاقوں میں لاک ڈائون لگانا پڑے گا۔
انہوں نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے حفاظتی ایس اوپیز پرسختی کے ساتھ عمل درآمد کریں۔

سلامہ معروف کا کہنا تھا کہ ہم کرونا کے پہلے مرحلے سے دوسرے مرحلے کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کے 185 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی