اسرائیلی ریاست میں آج اتواریکم نومبر سے ‘کوویڈ ۔19’ کے انسداد کے لیے تیار کردہ ایک ویکسین کا تجرباتی عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرنگرانی شروع کیے جانے والے اس ٹرائل کے لیے اسرائیل کے متعدد اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کا آغاز القدس کے ‘عین کارم’ اسپتال میں موجود عملے اور مریضوں سے کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں34 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں کو یہ ویکسین تجرباتی طور پر دی جائے گی۔ یہ ویکسین مقامی سطح پر اسرائیل کے بائیولوجیکل انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے اور اسے اب تک 80 افراد پر تجربات طورپر استعمال کیا جا چکا ہے۔
ٹی وی چینل کے مطابق اس ویکسین کے نتائج کے بارے میں آنے والے چند دنوں میں پتا چلے گا۔