جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوجیوں کا زیتون اکٹھا کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ

اتوار 1-نومبر-2020

الخلیل شہر کے شمال میں واقع بیت امر قصبے متعدد فلسطینی کسانوں کو آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا  سامنا کرنا پڑا جب قابض اسرائیلی فوجیوں نے  ان پر حملہ کیا۔
مقامی کارکن محمد عواد نے کہا  کہ صہیونی فوجیوں نے بات عین  اور غوش عتصمون بلاک کی غیر قانونی آباد کار بستیوں کے قریب قصبے کے علاقے وادي أبو الريش میں محمد الصلیبی اور ان کے دوستوں کو ان کے زیتون کے باغ سے نکال دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے کارکنوں اور کسانوں پر آنسو گیس کے گولے برساءے جب وہ الصلیبی کی سرزمین پر درختوں سے زیتون جمع کرنے کے لئے تیار ہو رہے تھے۔
حالیہ ہفتوں میں ، اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض فوج کی مدد سے  زیتون کے درختوں کو تباہ اور جلانے یا فصلوں کو چوری کرکے فلسطینی زیتون کی فصل کے موسم کو سبوتاژ کرنا شروع کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی