جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی میں تباہ کن زلزلے پراسماعیل ھنیہ کا طیب ایردوآن سے اظہار تعزیت

ہفتہ 31-اکتوبر-2020

ترکی کے شہر ازمیر میں کل جمعہ کے روز آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر ان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے ترک صدر طیب ایردوآن سے ٹیلیفون پر بات کرتے بات چیت میں ازمیر میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے ترک صدر سے کہا کہ ان کی جماعت مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور قوم کے ساتھ ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے زلزے سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی مغفرت اور بلندی درجات کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ برادر ملک ترکی جلد ہی اس قدرت آفت کے اثرات سے نکل آئے گا۔

خیال رہے کہ ترکی میں کل جمعہ کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے جب کہ بڑی تعداد میں عمارتیں زمین بوس ہوئی ہیں۔ منہدم ہونے والی عمارتوں میں‌مزید لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی