جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا ناقابل اعتبار ہوچکا، یورپی یونین کردار ادا کرے:فلسطینی وزیراعظم

ہفتہ 31-اکتوبر-2020

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی یک طرفہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں امریکی خلا پُر کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے اطالوی وزیر خارجہ لویگی ڈی مایو سے ملاقات کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے خود کو مشرق وسطیٰ کے سیاسی عمل میں جانب دار ثابت کیا ہے۔ اس لیے امریکا ہمارے لیے اب قابل اعتبار ثالث نہیں رہا ہے۔ یورپی یونین امریکی جانب داری کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرے۔
انہوں‌نے کہا کہ موجودہ وقت یورپی یونین کے لیے امریکا کا متبادل ثالث بننے کے لیے مناسب ہے۔ امریکا نے طرف داری اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی امریکیوں پر اعتبار نہیں‌کرسکتے۔ یہ کمی اب یورپی یونین کو پوری کرنا ہوگی۔
انہوں‌نے کہا کہ یورپی یونین قضیہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے اور اقوام متحدہ کی قرارداودوں کی روشنی میں فلسطینیوں‌کو ان کے حقوق دلائے جائیں۔ انہوں‌نےیورپی ممالک پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی