چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے سینیر رہ نما موسیٰ‌ابو مرزوق کرونا کا شکار

جمعرات 29-اکتوبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ابو مرزوق نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اپنے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ”قل لن يصيبنا إلا ما كتب الله لنا هو مولانا وعلى الله فليتوكل المؤمنون” کہہ دیجیے کہ اللہ کی منشا کے بغیرہمیں کوئی مرض لاحق نہیں ہوسکتا۔ وہی ہمارا مولا ہے اور اہل ایمان اسی پر بھروسہ کرتے ہیں’۔

ڈاکٹر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ان کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم اللہ کے خصوصی فضل وکرم سے ان کی صحت ٹھیک ہے اور وہ اللہ سے تمام کرونا مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

قبل ازیں حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور ان کے چار ساتھی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری اور جماعت کے سینیر رکن حسام بدران تحریک فتح کے رہ نمائوں سے ملاقات کے بعد کرونا کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب وہ شفایاب ہوچکے ہیں۔

چند ماہ قبل حماس کے بیرون ملک امور کے انچارج ماہر صلاح بھی کرونا کا شکار ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی