چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو نے اپنے دورہ امارات سے قبل وزرا کو ابو ظبی جانے سے روک دیا

منگل 27-اکتوبر-2020

اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے وزرا کو اپنے دورہ امارات سے قبل ابو ظبی جانے سے روک دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق عبرانی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں‌بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اپنے مجورہ دورہ ابو ظبی سے قبل کسی وزیر یا اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’ واللا’ کے مطابق متعدد اسرائیلی وزرا نے متحدہ عرب امارات کے حکومت میں شامل اپنے ہم منصب وزرا سے رابطے کرکے ان کے ساتھ بات چیت اور دوروں کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال شروع کیا تھا تاہم نیتن یاھو نے انہیں‌ اپنے دورے سے قبل امارات جانے سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یہ چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد وہ پہلے شخص ہوں جو ابو ظبی کا دورہ کریں۔ تاہم اس دورے کے موقعے پر ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے ارکان ہوسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد 15 ستمبر کو دونوں ملکوں‌کے درمیان امریکا کی نگرانی میں واشنگٹن میں دستخط ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی