جمعه 15/نوامبر/2024

قابض سہیونی حکام نے بتیر قصبے میں درجنوں ایکڑ اراضی ضبط کر لی

منگل 27-اکتوبر-2020

قابض اسرائیلی حکام  نے پیر کے روز بیت لحم کے مغرب میں بتیر قصبے میں آبادکاری میں توسیع کے منصوبوں کی غرض سے درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا۔
مقامی عہدیدار حسن بوریجیہ نے بتایا کہ صہیونی حکام نے شمالی بتیر میں الجباب اور خيلة ابو حارث کے علاقوں میں آبادکاری میں اضافے کے باعث درجنوں ایکڑ اراضی پر تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔
بوریجیہ کے مطابق ، بتیر قصبے میں حال ہی میں آبادکاری سرگرمیوں میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے ، جہاں یہودی آباد کاروں نے صہیونی حکام کی مدد سے متعدد عارضی مکانات تعمیر کیے ، سڑکیں بنائیں اور مقامی رہائشیوں اور ان کی املاک پر حملہ کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی