شنبه 16/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی کی رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 24-اکتوبر-2020

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی مندوب مائیکل لینک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 90 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطین کو فوری طور پر رہا کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں مائیکل لینک نے کہا ہے کہ انہیں زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی ماہر الاخرس کی طبی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں‌اس کی طویل بھوک ہڑتال نے اس کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔ اگر اس کی بھوک ہڑتال مسلسل جاری رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں اس کا کوئی عضو مکمل طور پر مفلوج ہوسکتا ہے۔

یو این عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ماہر الاخرس کو گرفتار کرکے اسے بغیر ثبوت کے انتظامی قید کی سزا دلوائی ہے۔ اسرائیلی فوج ماہر الاخرس کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے مگر اس حوالے سے اسرائیلی فوج ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کرسکی۔

مائیکل لینک کے مطابق بھوک ہڑتالی ماہر الاخرس اس وقت سخت تکلیف میں ہے اور اس کی مسلسل 90 دن کی بھوک ہڑتال اس کی دائمی بیماری یا کسی ایک عضو کے مفلوج ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی