انڈونیشیا میں علما اوردانشوروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان ، عرب ممالک اور عالمی کی طرف سے قضیہ فلسطین کو فراموش کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انڈونیشی دانشوروں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برتنے کے اقدامات کی روک تھام کرے اور دنیا کے ہر فورم پر فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے آواز بلند کرے۔
انڈونیشیا کی بین الاقوامی یونیورسٹی کے اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے چیئرمین محمد سیارونی روفی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بعض عرب ممالک کی طرف اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کی وجہ سے فلسطینی کاز کو پہنچامنے والے نقصان اور فلسطینی قوم کی مشکلات میں اضافے پر آواز بلند کرے۔
اس موقعے پر جامعہ الازھر کے شعبہ تعلقات عامہ کمیٹی کے انچارج رمضان مھیمن نے انڈونیشی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قضیہ فلسطین کو ںظرانداز کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔