تحریک فتح نے باورکرایا ہے کہ فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحت کے لیے جاری مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان جاری مصالحتی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں میں مفاہمتی عمل رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہا ہے۔
غزہ سے نشریات پیش کرنے والے صوت الاقصیٰ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مصالحتی عمل کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کو اس وقت جس نوعیت کے خطرات کا سامنا ہےان کے تدارک کے لیے فلسطینیوںکی صفوں میں یکجہتی ضروری ہے۔
عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ مصالحتی عمل کو غیرمشروط طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے نایب صدر صالح العاروری اور تحریک فتح کے رہ نما جبرل الرجوب کے درمیان ٹیلیفون ہر بات چیت ہوئی تھی۔ دونوںرہ نمائوںنے مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقعے پر العاروری نے تحریک فتح پر زور دیا تھا کہ وہ کسی عرب اور دوسرے ملک کے دبائو میں آئے بغیر مفاہمتی عمل آگے بڑھانا چاہیے۔