اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون برائے خارجہ امور امیر عبداللھیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہ نمائوںنے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی دوڑ، فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے مجرمانہ مہم اور خطے میں صہیونی ریاست کے بڑھتے اثرو نفوذ کی روک تھام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد القدومی اور عبداللھیان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور اہم مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقعے پر حماس رہ نما نے ایران فلسطین فرینڈشپ کمیٹی کے چیئرمین عباس غلرو اور متعدد ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایران میں اسلامی جہاد کے مندوب ناصر ابو اشریف اور لبنانی تحریک امل کے مندوب صلاح فحص بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر خالد القدومی نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عہدیداروں سے بات چیت میں عرب ممالک کی صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے مجرمانہ پالیسی اور ایران کے قضیہ فلسطین کے حوالے سے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔