جمعه 15/نوامبر/2024

امارات اور اسرائیل ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزہ فری قرار

بدھ 21-اکتوبر-2020

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے دونوں مُمالک کے شہریوں کو سفری ویزا سے استثنا دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس طرح مُتحدہ عرب امارات واحد خلیجی عرب ملک ہے جس کے شہری بغیر ویزے کے اسرائیل میں داخل ہوسکیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ”ہم اپنے شہریوں کو ٹریول ویزا سےاستثنا دینے پرمتفق ہیں” انہوں ‌نے اماراتی وفد سے ملاقات کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے آئے اماراتی وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور ایک دوسرے کے لیے مزید چھوٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اگست میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد گذشتہ ماہ صہیونی ریاست کے ساتھ باقاعدہ تعلقات کے قیام کا معاہدہ کیا تھا۔

آج منگل کے روز اسرائیل اور امارات نے ایک دوسرے کے شہریوں کو مستثنیٰ قرار دینے سمیت تین دوسرے معاہدوں پر دستخط کیے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور نے کہا کہ ہم افراد اور سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کارکردگی کے لحاظ سے ہم سر فہرست ممالک ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کثیر جہتی اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی