دوشنبه 12/می/2025

عراق میں سفاک ماں نے اپنے دو بچے پل سے نیچے دریا میں پھینک دیے

منگل 20-اکتوبر-2020

عراق میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے دو بچے دریائے دجلہ کے پل سے دریا میں پھینک دیے۔ پولیس نے دریا برد ہونے والے بچوں کی لاشیں بھی نکال لی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو پل سے اپنے بچوں کو دری امیں پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد خاتون جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق الکاظمیہ میں فیڈریل پولیس نے اپنے بچوں کو دریا برد کرنے والی خاتون سے تفتیش کی ہے۔ خاتون نا کہنا ہے کہ اس نے علاحدہ ہونے والے شوہر سے اختلافات اور جھگڑے کے بعد ایسا کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی