اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور فلسطین کےسابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار کی والدہ چل بسیں۔ دوسری طرف حماس نے ڈاکٹر الزھار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمود الزھار کی والدہ کے انتقال پر جماعت نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ مرحومہ کی اپنے بچوں اور خاندان کی دینی اور اخلاقی تربیت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
حماس نے مرحومہ کی مغفرت اور ان کی بلندی درجات کےساتھ سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔