فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران فلسطین میں کرونا کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ تاہم چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 6 مریض دم توڑ گئے۔ اس دوران 389 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 336 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران غرب اردن میں کرونا کے مزید 5 اور غزہ میں ایک مریض ہلاک ہوگیا۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ فلسطین میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 87 اعشاریہ 5 فی صد ہے جب کہ ایکٹیو کیسز 11 اعشاریہ 7 فی صد اور اموات صفر اعشاریہ 8 فی صد ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 336 مریض صحت یاب ہوگئے۔ الخلیل میں 82، جنین میں 31، طوباس میں 3، سلفیت میں 11، طولکرم میں 11، قلقیلیہ میں 40، بیت لحم سے 76 اور غزہ میں 63 مریض صحت یاب قراردیے گئے۔
ادھر فلسطینی علاقوں الخلیل میں مزید 47 کرونا کیسز کی تصدیق کی گئی۔ نابلس میں 53، بیت لحم میں 16، قلقیلیہ میں 16، رام اللہ میں 29، جنین میں 31، اریحا اور وادی اردن میں 22، سلفیت میں 7، طوباس میں 6، غزہ میں119 اور القدس میں سات کیسز کی تصدیق کی گئی۔ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 40 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جن میں سے 6 مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔