اسرائیلی حکومت کے ایک سینیر وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ چند دنوںکے دوران متحدہ عرب امارات کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد اسرائیل کا دورہ کرے گا مگر اس کا یہ دورہ دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے تک محدود ہوگا۔
دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہوگا جو صرف ہوائی اڈے تک محدود ہوگا۔
اسرائیلی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی یزھار شائی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل میں کرونا کے لاک ڈائون کی وجہ سے اماراتی وفد کو ہوائی اڈے سے باہر لے جانے کے بجائے ایئرپورٹ پر بھی اس کے ساتھ ملاقات کی جائے گی۔
ادھر خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اماراتی وفد آئندہ منگل کو بن گوریون ہوائی اڈے تک سفر کرے گا تاہم امارات کی طرف سے اس دورے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔