شدت پسند یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قریوت گاؤں میں فلسطینی زیتون کے ایک باغ میں درجنوں درختوں کو تباہ کردیا۔
مقامی عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ آباد کاروں نے قریوت کے ایک زرعی علاقے میں زیتون کے تقریبا 30 درخت کاٹ دیئے جو بلال راجہ نامی مقامی کسان کی ملکیت ہے۔
یہودی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے زیر قبضہ زرعی اراضی اور جائیداد پر بار بار حملہ کرتے ہیں ، جہاں 200 سے زائد غیر قانونی بستیاں اور درجنوں چھوٹی چوکیاں ہیں۔
فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی طرف سے دہشت گردی اور تشدد کے واقعات پورے مغربی کنارے میں روزانہ پیش آتے ہیں۔
یہودی آباد کاروں نے جنوبی نابلس میں زیتون کے باغ کو تباہ کر دیا
ہفتہ 17-اکتوبر-2020
مختصر لنک: