اسرائیلی قابض نے الخلیل صوبے میں ایک کارروائی کے فلسطینیوں کی زیر ملکیت زیتون کے پودوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا ہے۔ زیتون کے پودے اکھاڑنے کے لیے قابض فوج نے بھاری مشیری استعمال کی اور اس مقصد کے لیے تیاری کر کے آئی تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے دورا ٹاون پر دھاوا بولا اور زرعی اراضی پر زرعی ضروریات کے لیے قائم عمارتی ڈھانچوں کر بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران مقامی فلسطی کسان گھرانے کے لگائے زیتون کے باغ کے 15پودے بھی جڑ سے اکھاڑ دیے۔
واضح رہے زیتون کیے باغات فلسطینی کسانوں کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی کا مقصد فلسطینیوں کو تنگ کر کے علاقہ چھوڑنے مجبور کرنا ہے۔ تاکہ زمین پر یہودی قبضہ ممکن بنا جا سکے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران فلسطینی خاندان کے زرعی قطعہ اراضی پر بھی کسی فیصل کی پروا کیے بغیر بلڈوزر پھیر دیا گیا۔ تاکہ زمین کو ناقابل کاشت بنا دیا جائے۔