اسرائیلی بحریہ نے گذشتہ روز لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راس الناقورہ کے مقام پر 481 میٹر اندر گھس کر لبنانی فوج کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔
لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام صہیونی فوج نے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے 481 میٹر اندر دراندازی کی اور لبنانی بحریہ کی کشتیوں کی طرف روشنی کے گولے اوردوسرے گولے داغے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی سمندری سرحدی خلاف ورزی اقوام متحدہ کے وضع کردہ فریم ورک کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے دوران اقوام متحدہ کی امن فوج کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کو پانچ بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔