عالمی سطح پر تیزی کے ساتھ پھیلنے والی کرونا کی وبا سے اب تک 10 لاکھ 97 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا سے اب تک 10 لاکھ 97 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 87 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 29 ملین صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 24 ہزار اب بھی بیمار ہیں۔
کرونا اس وقت دنیا کے 213 ملکوں اور خطوں میں پھیلا ہوا ہے۔ بدھ کے روز مجموعی طور پر دنیا بھر میںکرونا کے 3 لاکھ 81 ہزار مریض سامنے آئے جب کی چوبیس گھںٹوں کےدوران 6 ہزار 83 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران امریکا میں 970، برازیل میں 716م انڈیا میں 694م میکسیکو میں 475، ارجنٹائن میں 349 کرونا مریض ہلاک ہوئے۔