چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو اور اماراتی ولی عہد کا جلد ملاقات کا اعلان

منگل 13-اکتوبر-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد زاید کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں لیڈروں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں‌کے درمیان طے پانے والے دوستی معاہدے پرعمل درامد پر تبادلہ خیال کیا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو اور اماراتی ولی عہد جلد ملاقات کریں گے۔ ان کی ملاقات سے قبل دونوں ملکوں‌ کے وفود بھی دوطرفہ دورے کریں گے۔

خیال رہے کہ امارات اور اسرائیل نے ستمبر میں امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملکوں‌ کے درمیان یہ  معاہدہ امریکا کی نگرانی میں طے پایا۔

مختصر لنک:

کاپی