شنبه 16/نوامبر/2024

تین قیدیوں‌کی تنہائی کی سزا کے خاتمے کے لیے فلسطینی اسیران کا احتجاج

پیر 12-اکتوبر-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ‌کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب نامی اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں نے اپنے تین ساتھیوں کی قید تنہائی ختم کرنے کے لیے احتجاجی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید فلسطینیوں‌نے اپنے تین ساتھیوں عمر خرواط، حاتم القواسمی اور وائل الجاغوب کی کئی ماہ سے جاری قید تنہائی کے خاتمے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

ایران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قید تنہائی کا شکارتینوں فلسطینی انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

اسیران کا کہنا ہے کہ انہوں‌ نے تینوں ساتھیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مختلف احتجاجی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے دنوں‌ میں وہ مزید احتجاجی اقدامات کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی