چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا، تشدد سے 12 فلسطینی زخمی

پیر 12-اکتوبر-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الامعری پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج نے چھاپہ مارا اور کیمپ میں گھس کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے الامعری پناہ گزین کیمپ میں گھس کر مکینوں پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی فائرنگ کی جس کے  نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ بعض کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے 30 گاڑیوں پر الامعری کیمپ پر دھاوا بولا اور کیمپ میں گھس کر ابو عرب نامی فلسطینی خاندان کے افراد پر تشدد کیا۔

اسرائیلی فوج نے ایمن ابو عرب نامی ایک سماجی کارکن کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا اور تاکہ عرب خاندان کو ایمن کے بھائیوں  محمد اور رجب کی حوالگی پرمجبور کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ رام اللہ میں الامعری کیمپ 1949ء کو قائم کیا گیا تھا۔ یہ کیمپ 90 دونم رقبے پرپھیلا ہوا ہے۔ اس کیمپ میں اللد، یافا اور الرملہ نامی فلسطینی شہروں کے مہاجرین آباد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی