چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا 96 گھنٹوں میں فلسطینی مکانات مسمار کرنے کا حکم

اتوار 11-اکتوبر-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاندان کو اپنا مکان 96 گھنٹوں کےاندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوج کی طرف سے بیت لحم کے شہری سمیح احمد کو الخضر کے مقام پر واقع اس کا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی حکام کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سمیح احمد نے بغیر اجازت کے مکان تعمیر کیا ہے جس پر اسے مسماری کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ادھر بیت لحم میں نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کے خلاف قائم تنظیم کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے سمیح احمد کو 96 گھںٹوں کے اندر اندر اپنا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے رواں سال غرب اردن میں فلسطینیوں کے 29 مکانات اور 39 تجارتی مراکز مسمار کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی