اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے اسرائیلی حکومت کو بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی ماھر الاخرس کو ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یہ بات گذشتہ جمعہ کو القدس بریگیڈ کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں سامنے آئی ہے۔ اس کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اس ویڈیو میں متنبہ کیا ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کرنے والے اخرس کے ساتھ کچھ برا ہوا تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ویڈیو میں لانچنگ کے لئے رکھے گئے متعدد راکٹوں اور آگ کی تصاویر دکھائی گئیں جو اسرائیل کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں استعمال کیے گءے تھے۔
بریگیڈ نے عربی اور عبرانی زبان میں یہ کہتے ہوئے ویڈیو کا اختتام کیا کہ "ہم زیادہ صبر نہیں کریں گے”۔
قیدی اخرس اپنی انتظامی حراستکے خلاف احتجاج کے طور پر 76 دن سے بھوک ہڑتال پر ہے۔
اخرس کی بھوک ہڑتال پرالقسام بریگیڈ کی صہیونی حکومت کو وارننگ
اتوار 11-اکتوبر-2020
مختصر لنک: