جمعه 15/نوامبر/2024

فرانسیسی صدر اسلام کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہے ہیں: لبنانی عالم دین

بدھ 7-اکتوبر-2020

لبنان کے ایک سرکردہ عالم دین السید محمد حسین فضل اللہ نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے بعض مسلمانوں کی انفرادی کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو اسلام سے جوڑںے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر چند نام نہاد مسلمانوں کے غیراسلامی طرز عمل کی بنیاد پر اسلام کو بدنام کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چند نام نہاد مسلمانوں کی غلطیوں کو اسلام  اور پورے عالم اسلام کے کھاتے میں نہیں ڈالنا جانا چاہیے۔ مغرب اسلام فوبیا کا شکار ہونے کے باعث اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض مسلمان گروپ اپنے مخصوص نظریاتی پس منظر کی وجہ سے اسلام کی حقیقی تعلیمات سے انحراف کر رہے ہیں جن کی آڑ میں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں جیسے لوگوں کو اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ایک مسلمانوں کی انفرادی کارستانیوں کی ذمہ داری پوری اسلام پر نہیں ڈالی جانی چاہیے۔ اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کا شکار طبقہ ہی اسلام کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں اسلام تنہائی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ روبہ زوال ہے۔

مختصر لنک:

کاپی