فلسطینی قیدی ماھر الاخرس غیر قانونی انتظامی نظربندی کے خلاف جاری احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال 72 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔
زیر حراست افراد اوراپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق اسیران کے امور کے کمیشن کے مطابق ، طویل عرصے سے بھوک ہڑتال اور کسی بھی قسم کے وٹامن یا مائعات لینے سے انکار کرنے کی وجہ سے قیدی اخرس کی زندگی کو خطرہ ہے۔
کمیشن نے تصدیق کی کہ اگر اخرس کو فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ نہ کیا گیا تو وہ اپنی بھوک ہڑتال کو نہیں روکیں گے۔
اس سلسلے میں ، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جاءے قیدی کے اہل خانہ نے اس کی جان بچانے کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ شدید جسمانی کمزوری ، بار بار آزار اور ہوش کے کھو جانے اور دوسروں کو پہچاننے میں دشواری کا شکار ہے۔