جمعه 15/نوامبر/2024

مشرقی طولکرم میں قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

منگل 6-اکتوبر-2020

قابض اسرائیلی فورسز  نے پیر کی شام مشرقی طولکریم میں غیر قانونی آباد کاری بستی ایناف  کے قریب واقع ایک علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
عبرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایناف بستی کے قریب تین فلسطینیوں پر فائرنگ کی جب  ان میں سے ایک اسرائیلی سائٹ پر آگ لگانے والے بم پھینکنے کی کوشش کر رہا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک نوجوان موقع پر گولے لگنے سے شہید ہو گیا اور باقی دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گءے۔
مقتول کی شناخت سابق اسیر  سمیر حمیدی کے نام سے ہوئی ہے جو طولکریم میں  بیت  لید  قصبے کا رہائشی ہے۔
اسرا میڈیا آفس نے بتایا کہ حمدی کو مشرقی طولکریم میں عناب چوکی کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے شہید کیا گیا۔
حمیدی کو اسرائیلی جیل میں ساڑھے تین سال گزارنے کے بعد تقریبا  دو سال قبل رہا کیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی