فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون میں ایک ماہ کے دوران 340 فلسطینی گرفتار کیے گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں اسرائیلی فوج نے 339 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان میں سے زیادہ ترکا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 4 خواتین اور 8 بچوںکو بھی گرفتار کیا گیا۔
الخلیل میں 87 فلسطینیوںکو حراست میں لیا گیا۔ اس کے بعد القدس میں 85، جنین سے 47، بیت لحم کے 33، رام اللہ سے 32، طولکرم سے 16، نابلس سے 13، سفلیت سے 11، اریحا سے 5، قلقیلیہ سے 4، طوباس اور غزہ سے دو دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں صہیونی فوج نے چار خواتین کو گرفتار کیا۔ ان میں سے دو کا تعلق الخلیل، ایک کا غزہ اور ایک کا تعلق القدس سے ہے۔