جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل: بلیو وائٹ پارٹی کے کا حکومتی اتحاد سے علاحدہ نہ ہونے کا اعلان

اتوار 4-اکتوبر-2020

اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں شامل ‘بلیو وائٹ’ پارٹی کے سربراہ اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ان کا حکومتی اتحاد سے علاحدگی کا کوئی ارادہ نہیں۔

اسرائیل کی بلیو وائٹ پارٹی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ وزیر دفاع اورپارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا حکومتی اتحاد چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل رہنے سے نیتن یاھو کو اپنی مرضی کے مطابق آئندہ چھ ماہ تک  فیصلے کرنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو وائٹ اتحاد فوری طور پر پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل لیکوڈ پارٹی کے ایک رہ نما میکی زوھار نے کہا ہےکہ اگر بلیو وائٹ پارٹی نے حکومت سے علاحدگی کا فیصلہ کیا تو اس کے نتیجے میں ملک میں دوبارہ انتخابات کرانا پڑیں گے۔

اسرائیلی وزیر سیاحت اساو زامیر جن کا تعلق بلیو وائٹ سے تھا نے جمعہ کے روز حکومتی اتحاد سے علاحدگی اختیار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی