چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاہو کی مغربی کنارے میں 5400 گھروں کی تعمیر کی منظوری

ہفتہ 3-اکتوبر-2020

عبرانی اخبار اسرائیل ھیوم کے مطابق   مغربی کنارے میں 5،400 آبادکار یونٹوں کی تعمیر کی منظوری کے لئے نام نہاد اسرائیلی سپریم کونسل برائے منصوبہ بندی و عمارت کا اجلاس اگلے اتوار کو ہوگا۔
عبرانی اخبار کے مطابق ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں آبادکاروں کے گھروں کی تعمیر کے لئے اپنی منظوری سے متعلقہ عہدیداروں کو آگاہ کیا ہے۔
اخبار نے بتایا ہے کہ آدھے رہائشی یونٹس مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں بيتار عيليت  کی غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی میں تعمیر ہوں گی ، جبکہ باقی یونٹ دوسری بستیوں میں تعمیر کیے جائیں گے جن میں هار براشا  ، عيناف ، شيما ، ايلة  ادم ، اور دیگر شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی