چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں کرونا کیسز میں اضافہ، ایک روز میں 127 نئے مریض

جمعرات 1-اکتوبر-2020

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے علاقے میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے وبا  میں معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے 127 کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ مجموعی طور پر یہ کیسز 2057 مریضوں کے طبی معائنے کے دوران سامنے آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کےحکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کا ایک مریض چل بسا۔ اس کی شناخت 75 سالہ عبداللہ المغازی کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ گذشتہ روز غزہ میں یورپی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ المغازی کی وفات کے بعد غزہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرونا کے مزید 60 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 1398 ہے۔ غزہ میں 1655 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی