اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کو عملی قید کی مدت پوری کرنے کے بعد انتظامی قید میں ڈالے جانے پر اس نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر اریحا سے تعلق رکھنے والے محمد ابو عسل کو اسرائیلی جیل میں 10 ماہ کے لیے قید کیا گیا تھا۔ اسے رہا کرنے کے بجائے صہیونی حکام نے تین ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا ہے۔
اسیر ابو عسل کو صہیونی فوج نے کچھ عرصہ پیشتر غرب اردن کے شمالی شہر اریحا میں عقبہ جبر کیمپ سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے 10 ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔ سزا پوری ہونے کے بعد اسے تین ماہ کی قابل توسیع انتظامی قید میںڈال دیا ہے جس پر اس نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔