فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر کے پرانے علاقے میں باب الزاویہ کے مقام پر صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا جس پر فلسطینی احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس پر فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینیوں کے پتھرائو سے کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ باب الزاویہ کےمقام پر پیش آیا۔ تینوں فوجیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔