جمعه 15/نوامبر/2024

قومی شراکت کے اصول کے تحت آزادانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں: بدران

ہفتہ 26-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں قومی شراکت کے اصول کے تحت آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قضیہ فلسطین اپنی تاریخ کے خطرناک دور سے گذر رہا ہے اور حقیقی معنوں میں قضیہ فلسطین کا وجود مٹایا جا رہا ہے۔ ایسے میں فلسطین کی تمام سیاسی قوتوں کےدرمیان مصالحت اور آزادانہ انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین کی ایک نئی قیادت کو زمام کار سونپی جاسکے۔

ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں‌حسام بدران نے کہا کہ حماس اور فتح نے استنبول میں تین روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں قومی سیاسی شراکت کے اصول کے مطابق مصالحتی عمل بڑھایا ہے۔ دونوں جماعتوں کا فلسطین میں پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کےشیڈول پر اتفاق اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فلسطینی قوم کی مضبوطی کی خشت اول اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے والی چٹان فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل حماس اور فتح نے استنبول میں مصالحتی مذاکرات میں چھ ماہ کے دوران پارلیمانی، صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے وفود بدستورترکی میں موجود ہیں جہاں وہ مصالحتی بات چیت کو مزید آگے بڑھا رہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی