اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتنیاہو نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں آبادکار گھروں کیتعمیر کی منظوری دے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق ، نیتن یاھونے اسرائیلی کونسل سے اکتوبر میں یہودی تعطیلات کے اختتام کے بعد اجلاس کی منصوبہبندی اور عمارت بنانے کے لئے کہا تاکہ مغربی کنارے میں مختلف بستیوں میں 5 ہزاررہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا جاسکے۔
عبرانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہنیتن یاہو نے اس بارے میں اپنا فیصلہ اس وقت لیا جب مغربی کنارے میں آبادکاروں کےرہنماؤں نے حال ہی میں ان سے رابطہ کیا اور انہیں اس طرح کا اقدام اٹھانے پر راضیکیا۔
حالیہ ہفتوں میں ، آباد کاررہنماؤں نے نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں آبادکاریمیں توسیع کے بارے میں ان سے جو وعدے کئے تھے ، کو آبادکاری کے منصوبوں کی منظوریدینے اور کونسل پر دباؤ ڈالنے پر ہچکچاہٹ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔