اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری عبدالرحمان شعیبات نے مسلسل 43 دن بھوک ہڑتال کرنے کے بعد گذشتہ روز رہائی کی تاریخ طے ہونے پر بھوک ہڑتال معطل کر دی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر عبدالرحمان شعیبات نے 43 دن مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ قابض صہیونی حکام کی طرف سے بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی کی رہائی کی تاریخ کیے جانے کے بعد اس نے بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے۔
عبدالرحمان شعیبات کا تعلق غرب اردن کے جنوبی بیت لحم سے ہے۔ 30 سالہ شعیبات کو قابض فوج نے پانچ جون 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسےچارماہ کی انتظامی حراست میں ڈال دیا گیا تھا۔ حال ہی میں اس نے اپنی قید میں دوسیع کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔