جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا فلسیطنی ریلی پر تشدد، 4 فلسطینی زخمی

پیر 21-ستمبر-2020

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کے روز  فلسطینیوں کی ایک ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں‌نے 16 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض فوج نے  ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 16 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے کفر قدوم  کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابض‌فوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ سولہ سال سے بند کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی