جمعه 15/نوامبر/2024

ایمنسٹی کا مصری حکومت سے زیرحراست سماجی کارکنوں کی فوری ہائی کا مطالبہ

پیر 21-ستمبر-2020

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گذشتہ برس 20 ستمبر کو حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تمام سماجی اور سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا حکم دے۔

خبر رساں اداروں کےمطابق ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے سنہ 2014ء میں برسراقتدار آنے کے چھ سال بعد جمہوریہ مصر کی جیلوں میں قید سیاسی اور سماجی کارکنوں کی رہائی کے لیے موثرا قدامات کیے جائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال مصری پولیس نے صحافیوں، سماجی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان سمیت 4 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال دینے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ مگر حکومت نے ان پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرکے انہیں جیلوں میں قید کرکھا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے مصری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حراست میں‌لیے گئے تمام سماجی اور سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے اور انسانی‌حقوق کا احترام یقینی بنائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی