جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا میں اسرائیل اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف مظاہرے

پیر 21-ستمبر-2020

امریکا میں فلسطینی کمیونٹی اور عرب شہریوں کی طرف سے عرب حکومتوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے خلاف احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ٹیکساس میں ہونے والے مظاہروں میں امریکا میں فلسطینی کمیونٹی، عرب تارکین وطن، مسلمان شہری، امریکا کی سول سوسائٹی اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنےوالے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہ ڈالاس میں ہونے والے مظاہروں کے لیے’فلسطینی قوم کی آزادی تک اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قبول نہیں’ کا عنوان منتخب کیا گیا تھا۔ اسی عنوان کے تحت ریلیوں مین شریک شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی تھے اورانہوں نے امریکی حکومت کی صہیونی ریاست کے لیے بلا جواز حمایت کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی