چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی حملے میں فلسطینی ڈاکٹر شہید

ہفتہ 19-ستمبر-2020

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے پھینکے گئے ایک بم کے پھٹنے سے غرب اردن میں ایک فلسطینی ڈاکٹر شہید ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کے روز 54 سالہ ڈاکٹر نضال اکرم جبارین غرب  اردن کے شمالی شہر جنین میں اپنے کلینک سے گھرلوٹ رہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے ان پر ایک صوتی بم پھینکا۔ بم انہیں نشانہ بنا کر مارا گیا جس کے نتیجے میں وی شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم کچھ ہی دیر میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

یہ واقعہ جنوب مشرقی جنین میں برطعہ کے مقام پر پیش آیا۔ شہید ہونے والے ڈاکٹر جبارین ایک ماہر ڈینٹسٹ تھے اور وہ برطعہ میں موجود اسپتال سے گھر لوٹ رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جبارین کو برطعہ کے مقام پر قائم کی ایک چوکی سے گذرتے ہوئے بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ چوکی دیوار فاصل کے قریب فلسطینیوں کی تلاشی اور ان کی شناخت پریڈ کیے لیے قائم کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر جبارین کو چوکی کے گیٹ نمبر دو سے داخل ہوتے ہی بم سے زخمی کیا گیا۔ بم لگتے ہی ان کی حرکت قلب رک گئی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈاکٹر جبارین کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ ایک بے گناہ ڈاکٹر کو بم سے شہید کرنے کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ صہیونی اقدام پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی